ابنا: منگل کے روز جنرل اسمبلي کا پينسٹھواں دور کا آخري اجلاس جوزف ڈائيس کي صدارت ميں منعقد ہوا اور اس کے بعد نصير عبدالعزيز آل ناصر نے چھياسٹويں دور کے آغاز کا اعلان کيا-
ڈائيس نے اپني تقرير ميں کہا کہ ہم نے دو ہزار پندرہ تک غربت سے مقابلے کے ليے پوري دنيا کو ايک مضبوط پيغام ديا ہے اور ضروري ہےکہ اس سلسلے ميں دوگني کوششيں کي جائيں- انہوں نے کہا کہ اگرچہ پچھلے ايک سال ميں جنرل اسمبلي ميں بہت سارے اقدامات ہوئے ہيں تاہم ميرے خيال ميں اس سے بھي زيادہ کام ہو سکتے تھے- انہوں نے کہا کہ مشرق وسطي اور دنيا کے ديگر علاقوں ميں عدم استحکام جاري ہے اور بہت سے علاقوں کے لوگوں کي صورتحال انتہائي تشويشناک ہے-ڈائيس نے کہا کہ اگر ہم اپنے زمانے کے مسائل ميں زيادہ دخيل ہونا چاہيں تو ہميں قومي مفادات پر عمومي مفادات کو ترجيح ديني ہوگي کيونکہ انسانيت کي مشکلات صرف اسي صورت ميں حل ہو.
.............
/169